31 اگست 2013 - 19:30
سعودی عرب کا رخ مصر میں اسلامی حکومت گرانے کے بعد تیونس کی طرف

سعودی عرب کی امریکہ نواز آل سعود کی وہابی منحرف حکومت مصر میں اسلام پسندوں کی حکومت گرانے کے بعد اب تیونس میں اسلام پسندوں کی حکومت کو گرانے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔

ابنا سعودی عرب کی امریکہ نواز آل سعود کی وہابی منحرف حکومت مصر میں اسلام پسندوں کی حکومت گرانے کے بعد اب تیونس میں اسلام پسندوں کی حکومت کو گرانے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔ مصر اور تیونس میں طویل عرصے سے اقتدار پر قابض حکمرانوں کے خلاف عوامی انقلاب کے بعد اسلام پسند جماعتوں کی حکومتیں قائم ہوئیں۔ لیکن پہلے مصر میں فوج نے سعودی حکومت کے تعاون سے اخوان المسملین کی حکومت کا تختہ الٹا۔ اب حیران کن طور پر تیونس میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے جس کے پیچھے سعودی حکومت کا ہاتھ بتایا جاتا ہے کیونکہ سعودی حکومت اسلام پسندوں کے اقتدار میں آجانے سے سخت خوفزدہ ہے۔

اسی لئے سعودی عرب کی حکومت القاعدہ کی دنیا بھر میں کارروائیوں کی حمایت اور ان کی مالی مدد کرتی ہے لیکن انیھں سعودی عرب میں کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیتی اور سعودی عرب میں اس نے القاعدہ کے کئی ارکان کو جیل یں بند کررکھا ہے۔

.......

/169